المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ الْقَدْرِ باب: تقدیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 2963
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَفَعَهُ : مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَإِنْ صَامُوا وَصَلَّوْا ، يَعْنِي الْقَدَرِيَّةَ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کے مجوس (آتش پرستوں کے مانند) قدریہ (تقدیر کا انکار کرنے والے) لوگ ہیں، اگرچہ وہ روزے رکھتے ہوں اور نمازیں بھی پڑھتے ہوں۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے، اس کی سند میں بقیہ بن ولید مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کر رہے ہیں، جبکہ یحییٰ بن عطیہ نامی راوی ضعیف ہے۔