المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الحب والإخاء باب: محبت اور بھائی چارے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2756
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ يُحِبُّنِي ، قَالُوا : وَمَا يُدْرِيكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ قَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : لِأَنِّي لَأُحِبُّهُ .ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے (اس کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”یقیناً یہ شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے“، لوگوں نے عرض کیا: اے ابن عباس! آپ کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں (اور دلوں کا دلوں سے تعلق ہوتا ہے)“۔
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔