المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الحذر والاحتراس باب: خطروں سے ڈرنے اور ان سے بچاؤ کے لیے تدبیر کرنے نیز ہمہ وقت بیدار مغز اور محتاط رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2721
قَالَ أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ : حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ ، عَنْ غَيْلَانَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ " .
قُلْتُ : رُوِيَ هَذَا مَرْفُوعًا .ترجمہ
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”لوگوں کے (ممکنہ شر اور مکر) سے بچاؤ کی خاطر ان کے متعلق بدگمانی (یعنی حد درجہ چوکنا رہنے اور احتیاط برتنے) کو اپنی ڈھال بناؤ۔“
میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ یہ قول نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بھی مروی ہے۔