المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ النَّهْيِ عَنْ الفحش باب: فحش گوئی اور بے حیائی کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2713
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدٍ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " الْقَائِلُ بِالْفَاحِشَةِ وَالَّذِي يَسْمَعُ فِي الْإِثْمِ سَوَاءٌ " .ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”فحش اور بے حیائی کی بات زبان سے نکالنے والا اور اسے (توجہ سے) سننے والا، دونوں گناہ کے وبال میں برابر ہیں۔“
اس روایت کو امام بخاری نے الادب المفرد (324) میں اور ابن ابی شیبہ نے المصنف (25547) میں روایت کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ حسن بن کریب کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔