المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ حسن الوجه باب: حسین و جمیل چہرے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2659
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبِّرِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اطْلُبُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوَجْهِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خیر و بھلائی کی طلب ان لوگوں کے پاس کیا کرو جو خوبصورت اور بارونق چہروں والے ہوں۔“
اس حدیث کو امام عبد بن حمید نے اپنی مسند (253) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمن بن المجبر نامی راوی ضعیف ہے جس کی وجہ سے یہ روایت سنداً کمزور ہے، اگرچہ دیگر کتبِ حدیث میں اس کے مختلف شواہد و متابعات بھی مروی ہیں۔