المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي كتمان السر باب: راز چھپانے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2657
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ صُبَيْحٍ النَّسَائِيُّ ، وَكَانَ مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ الْتَفَتَ ، فَهُوَ أَمَانَةٌ " .
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص (کسی سے) کوئی بات بیان کرے، پھر (یہ اطمینان کرنے کے لیے کہ کوئی تیسرا سن تو نہیں رہا) مڑ کر ادھر ادھر دیکھے، تو وہ بات (سننے والے کے پاس) بطورِ امانت ہے۔“
اس حدیث کی ایک شاہد روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔