المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ أدب الركوب باب: سواری کرنے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2635
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ صَاحِبَ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا " .
هَذَا مُرْسَلٌ ضَعِيفٌ ، لَكِنْ لَهُ شَوَاهِدُ .ترجمہ
سیدنا عروہ بن معتب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ ”سواری کا مالک اس کے اگلے حصے (یعنی آگے بیٹھنے یا اسے چلانے) کا زیادہ حقدار ہے۔“
یہ روایت مرسل اور ضعیف ہے، البتہ اس کے دیگر شواہد موجود ہیں۔