المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ زِيَارَةِ الإخوان باب: دینی بھائیوں کی زیارت اور ان سے ملاقات کی فضیلت و بزرگی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2622
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " زُرْ غِبًّا ، تَزْدَدْ حُبًّا " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک آدھ دن کا ناغہ کر کے (یعنی کبھی کبھار اور مناسب وقفے سے) ملاقات کے لیے جایا کرو، اس طرح تمہاری باہمی الفت و محبت میں مزید اضافہ ہوگا۔“
اس حدیث کو امام طبرانی نے ’المعجم الاوسط‘ میں اور امام بیہقی نے ’شعب الایمان‘ میں روایت کیا ہے، محدثین کے نزدیک اگرچہ اس کی انفرادی اسناد میں کلام ہے لیکن متعدد شواہد اور متابعات کی موجودگی میں یہ حدیث حسن کے درجے کو پہنچ جاتی ہے اور اس کا مفہوم و معنیٰ بالکل درست ہے۔