المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ حسن الخلق باب: حسنِ اخلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2579
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ إِمَامِ الْمُتَّقِينَ ، قَالَ : " هُوَ التَّقِيُّ الْحَسَنُ الْخُلُقِ " .ترجمہ
نبی کریم ﷺ کے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے "امام المتقین" (یعنی پرہیزگاروں کے پیشوا) کے متعلق دریافت کیا گیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایسا شخص ہے جو صاحبِ تقویٰ ہو اور عمدہ اخلاق کا مالک ہو“۔
اس روایت کو امام احمد بن منیع نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، تاہم اس کی سند میں سعید بن عبد الجبار نامی راوی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔