المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ حسن الخلق باب: حسنِ اخلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2571
حَدَّثَنَا الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَرَادَةَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَشْتُمُ رَجُلًا رَافِعًا صَوْتَهُ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الْبَذَاءُ لُؤْمٌ ، وَسُوءُ الْمَلَكَةِ لُؤْمٌ " .ترجمہ
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی دوسرے شخص کو بلند آواز میں گالیاں دے رہا تھا، (یہ دیکھ کر) انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فحش گوئی اور بدزبانی کرنا کمینگی ہے، اور اپنے ماتحتوں و خادموں کے ساتھ برا سلوک کرنا بھی کمینگی ہے“۔
اس حدیث کی سند میں عبد اللہ بن عرادہ متروک الحدیث ہے اور سلیمان بن ابی داؤد ضعیف راوی ہے، نیز مکحول کا سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہ ہونے کی وجہ سے یہ سند منقطع اور ضعیف ہے۔