المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطب— طب اور علاج معالجے کا بیان۔
بَابُ الرقى باب: دم اور جھاڑ پھونک کا بیان۔
حدیث نمبر: 2480
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ إِذَا اشْتَكَى نَفَثَ فِي يَدَيْهِ ، ثُمَّ رَدَّهُمَا عَلَى وَجْهِهِ .ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کو جب کبھی کوئی جسمانی تکلیف یا بیماری لاحق ہوتی تو آپ ﷺ (دم کرتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر ان دونوں کو اپنے چہرہ مبارک پر پھیر لیتے تھے۔“
اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند مرسل صحیح ہے۔