المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ باب: مؤذن کی اذان سن کر کہے جانے والے کلمات کا بیان۔
حدیث نمبر: 244
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَّسَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَأَذَّنَ بِلَالٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، فَقَالَ: " مَنْ قَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ وَشَهِدَ مِثْلَ شَهَادَتِهِ فَلَهُ الْجَنَّةُ "
إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات (سفر کے دوران آخری پہر میں) پڑاؤ فرمایا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اس (مؤذن) کے کلمات جیسے کلمات کہے اور ویسی ہی گواہی دی جیسی اس نے دی، تو اس کے لیے جنت ہے“
اس کی سند ضعیف ہے۔