المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2401
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَى اللهِ [تَعَالَى] مَا كَثُرَتْ عَلَيْهِ الْأَيْدِي .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور محبوب کھانا وہ ہے جس پر (کھانے والے) ہاتھوں کی کثرت ہو (یعنی جسے زیادہ لوگ مل کر کھائیں)۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے ’صحیح الجامع‘ میں اسے حسن قرار دیا ہے۔