المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2399
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ شَيْخٍ فِي مَجْلِسِ أَبِي عُثْمَانَ ، ، رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ : أَيُّ الطَّعَامِ أَحْرَمُ أَوْ أَخْبَثُ ؟ قَالَ : أَنْ تَأْكُلَ [مِنْ] بَعِيرِكَ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَيْكَ .ترجمہ
معتمر بن سلیمان بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سلیمان تیمی کو ابو عثمان نہدی کی مجلس میں ایک شیخ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے اس حدیث کو نبی اکرم ﷺ تک مرفوعاً بیان کیا کہ آپ ﷺ سے سوال کیا گیا: ”کون سا کھانا سب سے زیادہ حرام یا سب سے زیادہ خبیث ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تم اپنے زندہ اونٹ کے جسم سے گوشت کاٹ کر کھاؤ، جبکہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہا ہو۔“