المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2397
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَّا أَنَا فَلَا آكُلُ مُتَّكِئًا .ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رہی میری بات، تو میں ٹیک لگا کر (یعنی کسی چیز کا سہارا لے کر) کھانا نہیں کھاتا ہوں۔“
اس حدیث کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں اگرچہ علی بن زید بن جدعان موجود ہیں جو کہ ضعیف ہیں، تاہم اس حدیث کا متن دیگر صحیح اسانید سے ثابت ہے، جیسا کہ صحیح بخاری میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے تواضع اور بندگی کی حالت میں رہنے کے لیے ٹیک لگا کر کھانے سے اجتناب فرمایا۔