المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيد— شکار کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ صيد الطير ليلا باب: رات کے وقت پرندوں کا شکار کرنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2382
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ حَمْزَةَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَطْرُقُوا الطَّيْرَ فِي أَوْكَارِهَا فَإِنَّ اللَّيْلَ أَمَانٌ لَهَا .ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے والد ( سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) کو فرماتے ہوئے سنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”پرندوں پر ان کے گھونسلوں میں رات کے وقت چھاپہ نہ مارو (یا انہیں شب کے وقت شکار نہ کرو) ، کیونکہ رات ان کے لیے امن کا وقت ہے ۔ “