المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيد— شکار کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ تسمية الشاة بركة باب: بکری کو برکت کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2368
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَالِمٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : كَمْ فِي بَيْتِكَ مِنْ بَرَكَةٍ ، يَعْنِي الشَّاةَ " .ترجمہ
امام طیالسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں جعفر بن برد نے اُم سالم سے، اور انہوں نے سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے دریافت فرمایا: ”تیرے گھر میں کتنی برکت ہے؟“ یعنی آپ ﷺ کی مراد بکری تھی۔