المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ التَّسْمِيَةِ باب: تسمیہ (یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لینے اور بسم اللہ پڑھنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2320
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، ثَنَا مَطَرٌ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَهَلَّ لِغَيْرِ اللهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ ، وَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَكَذَلِكَ ... الْحَدِيثَ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غیر اللہ کے لیے (قربانی ذبح کرتے وقت یا کسی اور عبادت کو سرانجام دیتے وقت) آواز بلند کی تو اس پر اللہ کی لعنت ہے، اور جس نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی تو اس کا بھی یہی حال ہے۔“