المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ التَّسْمِيَةِ باب: تسمیہ (یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لینے اور بسم اللہ پڑھنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2317
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَبِيحَةُ الْمُسْلِمِ حَلَالٌ وَإِنْ لَمْ يُسَمِّ مَا لَمْ يَتَعَمَّدْ ، وَالْعَبْدُ كَذَلِكَ .ترجمہ
سیدنا راشد بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا ذبیحہ حلال ہے، اگرچہ اس نے (ذبح کرتے وقت اللہ کا) نام نہ لیا ہو، جب تک کہ اس نے جان بوجھ کر ایسا نہ کیا ہو، اور غلام کا (ذبیحہ بھی) اسی طرح (حلال) ہے۔“