المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ التَّسْمِيَةِ باب: تسمیہ (یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لینے اور بسم اللہ پڑھنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2315
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الذَّبْحِ : " بِاسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُمَّ لَكَ ، وَمِنْكَ تَقَبَّلْ مِنْ فُلَانٍ " .
وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَقُولُ مَا شَاءَ ، فَإِذَا كَانَ الذَّبْحُ قَالَ : " بِاسْمِ اللهِ " .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «بِاسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُمَّ لَكَ ، وَمِنْكَ تَقَبَّلْ مِنْ فُلَانٍ» ”اللہ کے نام سے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! یہ قربانی تیرے ہی لیے ہے اور تیری ہی عطا کردہ (رزق) سے ہے، پس اسے فلاں (شخص) کی طرف سے قبول فرما لے۔“
اور امام ابن سیرین رحمہ اللہ (ذبح سے پہلے) جو چاہتے تھے وہ کہتے تھے، لیکن جب ذبح کرتے تو (صرف) یہ کہتے تھے: «بِاسْمِ اللهِ» ”اللہ کے نام سے۔“