المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأضحية— قربانی کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ العقيقة وَمَا يَصْنَعُ بالمولود باب: عقیقہ اور نومولود کے ساتھ کیے جانے والے اعمال و احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 2306
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ ، وَقَالَ : " هَذَا عَبْدُ اللهِ ، وَأَنْتِ أُمُّ عَبْدِ اللهِ " .ترجمہ
ابوبکر کہتے ہیں کہ سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں (اپنی بہن اسماء بنت ابی بکر کے بیٹے) عبداللہ بن زبیر کو لے کر حاضر ہوئی، تو آپ ﷺ نے کھجور کے ساتھ ان کی تحنیک فرمائی (یعنی کھجور چبا کر ان کے تالو میں لگائی) اور فرمایا: ”یہ عبداللہ ہے، اور تم عبداللہ کی (اعزازی) ماں ہو۔““