المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ خضاب شعر اللحية باب: داڑھی کے بالوں کو خضاب لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2259
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ دِعَامَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اخْتَضِبُوا بِالْحِنَّاءِ ، فَإِنَّهُ طَيِّبُ الرِّيحِ يُسَكِّنُ الدَّوْخَةَ . قَالَ أَبُو يَعْلَى : لَا أَدْرِي شَرِيكًا هَذَا هُوَ ابْنُ أَبِي نَمِرٍ أَمْ لَا ؟ وَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِهِ ثُمَامَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، بِلَفْظِ : " فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي شَبَابِكُمْ ، وَنِكَاحِكُمْ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہندی کا خضاب کیا کرو، کیونکہ یہ خوشبودار ہے اور چکروں کو تسکین دیتا ہے۔“
امام ابو یعلیٰ نے فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ شریک، ابن ابی نمر ہیں یا کوئی اور؟“
اور اسے بزّار نے اپنی سند سے ثمامہ کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ: ”بے شک یہ (مہندی) تمہاری جوانی اور تمہاری ازدواجی زندگی کی رغبت میں اضافہ کرتی ہے۔“