المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ خضاب شعر اللحية باب: داڑھی کے بالوں کو خضاب لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2258
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ [رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ] : إِنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَسْتَ مُسْلِمًا ؟ قَالَ : بَلَى . قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَاخْتَضِبْ .ترجمہ
”
ابویعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ، ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے تھے۔ آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ اس نے عرض کیا: "کیوں نہیں (میں مسلمان ہوں)۔" آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو (اپنے بالوں کو) خضاب لگاؤ۔“