المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ حف الشارب وتوفير اللحية باب: مونچھیں پست کرنے اور داڑھی بڑھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2255
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ : أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْعَجَمِ الْمَسْجِدَ ، وَقَدْ وَفَّرَ شَارِبَهُ ، وَجَزَّ لِحْيَتَهُ ، فَقَالَ [لَهُ] رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا ؟ قَالَ : إِنَّ رَبِّي أَمَرَنِي بِهَذَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى أَمَرَنِي أَنْ أُوَفِّرَ لِحْيَتِي ، وَأُحْفِيَ شَارِبِي .ترجمہ
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عجمی شخص مسجد میں آیا، اس نے اپنی مونچھیں خوب بڑھا رکھی تھیں اور داڑھی چھوٹی کر رکھی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تمہیں ایسا کرنے پر کس چیز نے اکسایا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”میرے پروردگار نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنی داڑھی بڑھاؤں اور اپنی مونچھیں چھوٹی کروں۔“