المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب القضاء والشهادات— قضاء اور شہادتوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ كَرَاهِيَةِ الأجر عَلَى الحكم باب: فیصلہ سنانے پر اجرت وصول کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2184
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَسَمَ قَسْمًا فَدَعَا رَجُلًا يَحْسِبُ بَيْنَ النَّاسِ ، فَقَالُوا : أَعْطِهِ . قَالَ : إِنْ شَاءَ وَهُوَ سُحْتٌ .ترجمہ
موسیٰ بن طریف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (مال کی) تقسیم فرمائی تو ایک شخص کو لوگوں کے درمیان حساب کتاب کرنے کے لیے بلایا، لوگوں نے عرض کیا: ”آپ اسے (اس خدمت کے صلے میں کچھ) عطا فرمائیں“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ چاہے (تو میں دے دیتا ہوں) حالانکہ یہ «سُحْتٌ» ”حرام مال“ ہے۔“
اس اثر کو امام مُسَدَّد بن مُسَرْہَد نے اپنی «مَسْنَد» میں روایت کیا ہے۔