المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت اور امارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يَحِلُّ للعامل مِنْ أموال الرعية باب: رعایا کے مال میں سے عامل کے لیے حلال چیزوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2132
[وَ] قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو حَيَّانَ ، حَدَّثَنِي مُجَمِّعٌ ، [قَالَ] : إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَكْنُسُ بَيْتَ الْمَالِ ، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ رَجُلَانِ يَشْهَدَانِ أَنَّهُ لَمْ يَحْبِسْ فِيهِ الْمَالَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ " .ترجمہ
مُجَمِّع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ «بَيْتُ الْمَالِ» (بیت المال) میں خود جھاڑو دیا کرتے تھے، پھر اس جگہ دو شخص نماز ادا کرتے جو اس بات کی گواہی دیتے کہ انہوں نے مسلمانوں کا مال اس میں (تقسیم کیے بغیر) روک کر نہیں رکھا۔“
امام مُسَدَّد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں یَحْیٰی نے حدیث بیان کی، ان سے اَبُو حَیَّان نے اور ان سے مُجَمِّع نے یہ روایت بیان کی۔