المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الجزية والهدنة باب: جزیہ اور معاہدۂ صلح کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2062
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : كَتَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَجُوسِ هَجَرَ يَعْرِضُ الْإِسْلَامَ ، فَمَنْ أَسْلَمَ قَبِلَ مِنْهُ ، وَمَنْ أَبَى ضَرَبَ عَلَيْهِ الْجِزْيَةَ ، عَلَى أَنْ لَا يُنْكَحَ لَهُمُ امْرَأَةٌ ، وَلَا تُؤْكَلَ لَهُمْ ذَبِيحَةٌ .
2062 \ 2 - وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، نَا سُفْيَانُ ، نَحْوَهُ .ترجمہ
سیدنا حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ہجر کے مجوسیوں کو اسلام کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتوبِ گرامی روانہ فرمایا کہ جو اسلام قبول کر لے گا اس کا اسلام قبول کر لیا جائے گا، اور جو انکار کرے گا اس پر جزیہ لازم کر دیا جائے گا، اس شرط کے ساتھ کہ ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کا ذبیحہ کھایا جائے گا۔“ امام حارث نے بطریق عبد العزیز بن ابان، سفیان سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔