المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الجزية والهدنة باب: جزیہ اور معاہدۂ صلح کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2060
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، نَا قَتَادَةُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَحْنَفِ ، قَالَ : إِنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : اشْتَرَطَ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ ضِيَافَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ، وَأَنْ لَا يُضَيِّعُوا الْقَنَاطِرَ ، فَإِنْ قُتِلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي أَرْضِهِمْ فَعَلَيْهِمْ دِيَتُهُ .ترجمہ
سیدنا احنف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل ذمہ پر ایک دن اور ایک رات کی میزبانی کی شرط عائد کی تھی، نیز یہ کہ وہ پلوں کی حفاظت کریں گے اور انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے، اور اگر ان کی سرزمین میں کوئی مسلمان قتل کر دیا جائے تو اس کی دیت (خون بہا) کی ادائیگی ان پر لازم ہوگی۔“