المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحيض— حیض کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ كَرَاهِيَةِ النَّظَرِ إِلَى دَمِ الْحَيْضِ بِاللَّيْلِ باب: رات کے وقت خونِ حیض دیکھنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 202
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ هُوَ أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " كَانَتْ إِحْدَانَا تَغْتَسِلُ فَتَبْقَى صُفْرَتُهَا " .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم میں سے کوئی خاتون (حیض یا نفاس سے فراغت پر) غسل کرتی تھی تو (غسل کے بعد بھی) اس کی زردی (یعنی زرد رنگ کی رطوبت کا اثر) باقی رہ جاتا تھا۔“
اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک قریشی خاتون مبہم ہے، البتہ دیگر صحیح روایات اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ غسلِ طہارت کے بعد نظر آنے والی زردی یا مٹیالا رنگ حیض شمار نہیں ہوتا۔