المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بتحسين السلاح وإعداده للجهاد باب: اسلحہ کو بہتر اور عمدہ بنانے اور اسے جہاد کے لیے تیار رکھنے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2012
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى - هُوَ ابْنُ يُونُسَ - عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَشْيَاخِهِ قَالَ : إِنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : وَفِّرُوا أَظْفَارَكُمْ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ ، فَإِنَّهَا سِلَاحٌ .
مَوْقُوفٌ مُنْقَطِعٌ .ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”دشمن کی سرزمین میں اپنے ناخنوں کو بڑھا کر رکھا کرو، کیونکہ یہ بھی ایک ہتھیار ہی ہیں“، یہ روایت فنی اعتبار سے موقوف اور منقطع ہے۔