المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السبق والرمي وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرمي باب: دوڑ کے مقابلے، تیر اندازی اور تیر اندازی کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1999
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنِي الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے گھڑ دوڑ کے دن (شور و غل یا کسی ناجائز طریقے سے) گھوڑوں کو بھڑکایا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف ورغلایا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف اکسا کر ان کے تعلقات بگاڑ دیے۔“