المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ سهم الفارس باب: مالِ غنیمت میں گھڑ سوار کے حصے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1997
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، أَنَّ أَبَا حَازِمٍ ، مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي رُهْمٍ وَأَخِيهِ : أَنَّهُمَا كَانَا فَارِسَيْنِ يَوْمَ حُنَيْنٍ ، فَأُعْطِيَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ . أَرْبَعَةً لِفَرَسَيْهِمَا ، وَسَهْمَيْنِ لَهُمَا ، فَبَاعَا السَّهْمَيْنِ بِبَكْرَيْنِ .ترجمہ
سیدنا ابو رہم اور ان کے بھائی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ دونوں غزوۂ حنین کے دن بطورِ شہسوار شریکِ جہاد تھے، تو انہیں (مالِ غنیمت میں سے) چھ حصے عطا کیے گئے۔ ان میں سے چار حصے ان کے دو گھوڑوں کے لیے اور دو حصے ان دونوں کے اپنے تھے، پھر انہوں نے وہ دو حصے دو جوان اونٹوں کے عوض فروخت کر دیے۔“