المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ سهم الفارس باب: مالِ غنیمت میں گھڑ سوار کے حصے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1996
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا مَالِكٌ ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، قَالَا : هُمَا فِي السَّهْمَيْنِ سَوَاءٌ ، يَعْنِي الْعَرَبِيَّةَ وَالْبَرَاذِينَ .ترجمہ
امام مالک اور امام سفیان ثوری رحمہما اللہ سے مروی ہے، ان دونوں نے فرمایا: ”وہ دونوں (مالِ غنیمت کے) دو حصوں کی وصولی میں برابر ہیں،“ یعنی اصیل عربی گھوڑے اور ترکی و تاتاری نسل کے غیر عربی گھوڑوں (براذین) کے درمیان تقسیمِ غنیمت کے معاملے میں کوئی فرق نہیں ہے بلکہ دونوں کا استحقاق یکساں ہے۔