المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الرفق بالدواب باب: چوپایوں اور جانوروں کے ساتھ نرمی اور شفقت برتنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1979
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَى ظَهْرِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَاذْكُرُوا اللهَ ، وَامْتَهِنُوهُنَّ ; فَإِنَّمَا يَحْمِلُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ .ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اونٹ کی پیٹھ پر ایک شیطان ہوتا ہے، لہٰذا جب تم ان پر سوار ہو تو اللہ کا ذکر کیا کرو، اور (ان کی سرکشی توڑے بغیر) ان کو کام میں لاؤ؛ کیونکہ اٹھانے اور بوجھ اٹھوانے والی ذات تو صرف اللہ عزوجل کی ہے“۔