المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ المركب الوطيء باب: نرم رفتار اور آرام دہ سواری کی فضیلت و برتری کا بیان۔
حدیث نمبر: 1966
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُوَدِّعَهُ بِرَكْعَتَيْنِ .
1966 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا أَبِي بِهِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِذَا سَافَرَ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ جب بھی (دورانِ سفر) کسی مقام پر قیام فرماتے تو وہاں سے اس وقت تک کوچ نہ فرماتے جب تک دو رکعت نماز ادا کر کے اس جگہ کو الوداع نہ کہہ دیتے۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند سے یہی روایت نقل کی ہے، البتہ ان کے بیان کردہ الفاظ یہ ہیں کہ ”جب آپ ﷺ سفر فرماتے۔“