المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الشهداء باب: شہداء کا بیان۔
حدیث نمبر: 1920
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُسْتَشْهَدُونَ بِالْقَتْلِ وَالطَّعْنِ وَالْغَرَقِ وَالْبَطْنِ وَمَوْتِ الْمَرْأَةِ جَمْعًا ، وَمَوْتِهَا فِي نِفَاسِهَا .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو جن صورتوں میں شہادت کا رتبہ عطا کیا جاتا ہے وہ یہ ہیں: اللہ کی راہ میں قتل ہونا، طاعون (یا نیزہ زنی) کا شکار ہونا، پانی میں ڈوب جانا، پیٹ کے کسی عارضے (استسقاء وغیرہ) میں مبتلا ہو کر جان دینا، اور وہ عورت جو حمل کی حالت میں فوت ہو جائے یا جو اپنی زچگی (نفاس) کے ایام میں انتقال کر جائے۔“