❮
❯
حدیث نمبر: 1814
حَدَّثَنَا مُوسَى ، ثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ ، ثَنَا أَبُو هُدْبَةَ ، عَنِ الْأَشْعَثِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ فَارَقَ الدُّنْيَا وَهُوَ سَكْرَانُ أُدْخِلَ الْقَبْرَ سَكْرَانَ ، وَيُبْعَثُ مِنْ قَبْرِهِ سَكْرَانَ ، وَأُمِرَ بِهِ إِلَى النَّارِ سَكْرَانَ ، إِلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ : سَكْرَانُ ، فِيهِ عَيْنٌ يَجْرِي فِيهَا الْقَيْحُ وَالدَّمُ ، هُوَ طَعَامُهُمْ وَشَرَابُهُمْ مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا سے اس حال میں رخصت ہوا کہ وہ نشے میں دھت تھا، اسے قبر میں بھی اسی مدہوشی کے عالم میں داخل کیا جائے گا، وہ اپنی قبر سے بھی نشے کی کیفیت میں اٹھایا جائے گا اور اسے جہنم کے اس پہاڑ کی طرف لے جانے کا حکم دیا جائے گا جسے ’سکران‘ (نشہ آور) کہا جاتا ہے، وہاں ایک ایسا چشمہ ہے جس میں پیپ اور خون بہتا ہے، وہی ان کا کھانا اور پینا ہوگا ﴿مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ﴾ (سورة هود: ۱۰۷) جب تک زمین و آسمان قائم رہیں۔“

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الحدود / حدیث: 1814
درجۂ حدیث محدثین: إسناده موضوع
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :حديث موضوع. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»