المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الأيمان والنذور باب: قسموں اور نذروں (منتوں) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1772
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُذَيْنَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا - فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ ".ترجمہ
امام طیالسی رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا اذینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کسی معاملے پر قسم کھائی، پھر اس نے اس کے علاوہ کسی دوسری صورت کو اس سے بہتر پایا، تو اسے چاہیے کہ وہ وہی کام کرے جو بہتر ہے اور اپنی (پہلی) قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“