المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الأيمان والنذور باب: قسموں اور نذروں (منتوں) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1768
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : وَحَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي كَنَفٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : مَنْ حَلَفَ بِالْقُرْآنِ فَعَلَيْهِ بِكُلِّ آيَةٍ يَمِينٌ .
قَالَ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ ، فَقَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : " مَنْ حَلَفَ بِالْقُرْآنِ فَعَلَيْهِ بِكُلِّ آيَةٍ يَمِينٌ ، وَمَنْ كَفَرَ بِحَرْفٍ مِنْهُ فَقَدْ كَفَرَ بِهِ أَجْمَعَ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے قرآنِ کریم کی قسم کھائی تو (اس کی خلاف ورزی کی صورت میں) اس پر قرآن کی ہر ہر آیت کے بدلے ایک ایک قسم کا کفارہ لازم ہوگا“۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس قول کا تذکرہ امام ابراہیم نخعی سے کیا تو انہوں نے بھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد نقل فرمایا کہ: ”جس نے قرآنِ مجید کی قسم اٹھائی اس پر ہر آیت کے بدلے ایک قسم کا کفارہ لازم ہے، اور جس نے قرآن کے کسی ایک حرف کا بھی انکار کیا تو بلاشبہ اس نے پورے قرآن ہی کا انکار کر دیا“۔