المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الغسل— غسل کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْحَمَّامِ وَكَرَاهِيَةِ التَّعَرِّي باب: حمام (عوامی غسل خانے) کے احکام اور برہنہ ہونے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 176
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : إِنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا كَانَ لَا يَدْخُلُ الْحَمَّامَ ، وَيَقُولُ : " هُوَ مِمَّا أَحْدَثُوا مِنَ النَّعِيمِ " .ترجمہ
محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حمام (عوامی غسل خانے) میں داخل نہیں ہوتے تھے اور وہ یہ فرمایا کرتے تھے کہ: ”یہ ان آسائشوں اور راحتوں میں سے ہے جو لوگوں نے (اپنے لیے) نئی پیدا کر لی ہیں۔“
اس اثر کی سند صحیح ہے اور اسے امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (26038) میں روایت کیا ہے۔