المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الغسل— غسل کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْحَمَّامِ وَكَرَاهِيَةِ التَّعَرِّي باب: حمام (عوامی غسل خانے) کے احکام اور برہنہ ہونے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 175
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامِ ، فَقَالَ : " كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَكْرَهُهُ " .ترجمہ
عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے حمام (عوامی غسل خانے) میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسے ناپسند کیا کرتے تھے۔“
امام مسدد نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام رواۃ ثقہ ہیں۔