المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التزوج بأهل الكتاب باب: اہل کتاب سے نکاح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1744
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ : أَرَادَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ يَهُودِيَّةً ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَهَاهُ ، وَقَالَ : " إِنَّهَا لَا تُحْصِنُكَ " .
1744 \ 2 - وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ - بِهِ .ترجمہ
علی بن ابی طلحہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے ایک یہودی عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ کیا، چنانچہ انہوں نے اس بارے میں نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرما دیا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ تمہاری عفت و پاکدامنی کی حفاظت نہیں کر سکے گی۔“
امام ابوبکر نے بھی عیسیٰ بن یونس کی سند سے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔