المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابٌ فِي اللعان وفي الغيرة باب: لعان اور غیرت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1742
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : لَمَّا كَانَ مِنْ شَأْنِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْأَرْبَعَةِ ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کے حضور لعان (میاں بیوی کا ایک دوسرے پر زنا کی تہمت لگانا) کا معاملہ پیش آیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں (تہمتِ زنا کی گواہی دینے والے) چار افراد میں سے پہلا بنوں۔“