المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ المتعة باب: نکاحِ متعہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1725
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : " لَوْ كُنْتُ تَقَدَّمْتُ فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ لَرَجَمْتُ ".ترجمہ
امام مسدد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یحییٰ نے یحییٰ بن سعید کے واسطے سے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نافع کو سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں عورتوں سے نکاحِ متعہ کی ممانعت کے متعلق پہلے ہی (حکمیہ) پیش قدمی کر چکا ہوتا تو میں اس کے مرتکب کو ضرور رجم کر دیتا۔“