المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَرْأَةِ لآخر أزواجها فِي الآخرة باب: یہ باب اس بیان میں ہے کہ ”عورت آخرت میں اپنے سب سے آخری شوہر کے لیے ہو گی“۔
حدیث نمبر: 1718
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْقُرَشِيُّ ، نَبَا أَبُو الْمَلِيحِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : خَطَبَ مُعَاوِيَةُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، فَأَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَهُ . قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمَرْأَةُ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا " ، وَلَسْتُ أُرِيدُ بِأَبِي الدَّرْدَاءِ بَدَلًا .ترجمہ
میمون بن مہران بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ میں نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عورت (جنت میں) اپنے آخری شوہر کے لیے ہو گی“، اور میں ابوالدرداء کے عوض کسی اور کو اپنا شریکِ حیات بنانا نہیں چاہتی۔