المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الغسل— غسل کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صِفَةِ الْغُسْلِ باب: غسل کے طریقۂ کار اور اس کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 167
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : " كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى يَسَارِهِ سَبْعًا " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے متعلق شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”وہ جب جنابت (ناپاکی) سے غسل فرماتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر سات مرتبہ پانی انڈیلتے تھے۔“
اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔