المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الغسل— غسل کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صِفَةِ الْغُسْلِ باب: غسل کے طریقۂ کار اور اس کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 166
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، عَنْ فُضَيْلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، " أَنَّهُ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ نَضَحَ عَيْنَيْهِ بِالْمَاءِ ، وَأَدْخَلَ أُصْبُعَهُ فِي سُرَّتِهِ " .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .
رَوَاهُ مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَرُوِيَ مَرْفُوعًا وَلَا يَصِحُّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ” وہ جب غسل فرماتے تو اپنی دونوں آنکھوں میں پانی کے چھینٹے مارتے اور اپنی انگلی کو اپنی ناف میں (پانی پہنچانے کے لیے) داخل کرتے تھے۔ “
یہ روایت صحیح موقوف ہے، اسے امام مالک نے نافع کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز یہ روایت مرفوعاً بھی مروی ہے لیکن وہ پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔