المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التَّيَمُّمِ باب: تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 160
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ قَابُوسَ هُوَ ابْنُ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : " أَطْيَبُ الصَّعِيدِ حَرْثُ الْأَرْضِ " .
مَوْقُوفٌ حَسَنٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”روئے زمین کی مٹی میں سے سب سے عمدہ اور بہترین حصہ وہ ہے جسے کاشت کاری کے لیے جوتا گیا ہو (یعنی زراعتی مٹی)۔“
یہ روایت موقوف حسن ہے۔