المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ شؤم الْمَرْأَةِ باب: عورت کی نحوست کا بیان۔
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ : قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ : فِي الدَّارِ ، وَالْمَرْأَةِ ، وَالْفَرَسِ " .
فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : لَمْ يَحْفَظْ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ; لِأَنَّهُ دَخَلَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ ! يَقُولُونَ : الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ : فِي الدَّارِ ، وَالْمَرْأَةِ ، وَالْفَرَسِ " . فَسَمِعَ آخِرَ الْحَدِيثِ ، وَلَمْ يَسْمَعْ أَوَّلَهُ .
رَوَى أَحْمَدُ مَعْنَاهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا .سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان سے عرض کیا گیا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نحوست تین چیزوں میں ہے: گھر، عورت اور گھوڑے میں۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کو پوری طرح محفوظ نہ رکھ سکے، کیونکہ وہ اس وقت داخل ہوئے جب رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے: «قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ» ”اللہ یہودیوں کو غارت کرے!“ وہ (یہودی) کہتے ہیں کہ: ”نحوست تین چیزوں میں ہے: گھر، عورت اور گھوڑے میں۔“ چنانچہ انہوں نے حدیث کا آخری حصہ تو سن لیا لیکن اس کا ابتدائی حصہ نہ سن سکے۔“ امام احمد نے اس کے ہم معنی روایت ایک دوسری سند سے ابو حسان کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے۔