المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النكاح— نکاح کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصداق وَالتَّرْغِيبِ فِيهِ باب: مہر کے احکام اور اس کی ادائیگی کی رغبت دلانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1565
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى هُوَ ابْنُ يُونُسَ ، ثَنَا صَالِحُ ابْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ حَاجِبُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ زَوَّجَ عَبْدًا لِلهِ تَعَالَى لَا يُزَوِّجُهُ إِلَّا لَهُ تَوَّجَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْجَنَّةِ تَاجًا يُعْرَفُ بِهِ " .
* مُرْسَلٌ .ترجمہ
ابوعبید (حاجبِ سلیمان بن عبدالملک) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی بندے کا نکاح کرایا اور اس کا مقصد محض اللہ کی خوشنودی ہی ہو، تو اللہ عزوجل اسے جنت میں ایک ایسا تاج پہنائے گا جس کی وجہ سے وہ (امتیازی طور پر) پہچانا جائے گا۔“ یہ روایت مرسل ہے۔